32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںگٹکا ماوا فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم

گٹکا ماوا فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم


— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے آئینی بینچ سے گٹکے ماوے پر پابندی سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے درخواست کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود گٹکا، ماوا اور مین پوری کی خرید و فروخت جاری ہے۔

عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات