33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد...

شام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

متحدہ عرب امارات کے صدر  محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشراع متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے جہاں اماراتی صدر کی شامی ہم منصب سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی۔

اماراتی صدر نے شام کی ترقی اور استحکام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں صدور نے گفتگو میں شام میں استحکام کو خطے کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے شام کی تعمیرِ نو میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس علیٰ سطح کی ملاقات میں کئی اماراتی اور شامی عہدیدار شریک ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات