30 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا...

اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض شاہین آفریدی کے پاس ہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے محمد نعیم، ڈیرل مچل اور آصف آفریدی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیو ں میں صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، سلمان علی آغا، کولن منرو، شاداب خان، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رئیلی میرڈیتھ اور اینڈیز گوس شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی اور سیم بیلنگ شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات