32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومغزہ لہو لہوریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے،...

ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے، وفاقی وزیر



لاہور:

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔

ریلوے میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پی پی پی ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عوام کی پہلی ترجیحی سواری بنانے کا عزم ہے، ریلوے کی بحالی قومی معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے۔ تمام منصوبے شفافیت، عوامی مفاد اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات