29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبارک اوباما کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بارک اوباما کی اہلیہ نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی


— فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان تعلقات کی خرابی اور طلاق کی نوبت تک پہنچنے کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔

اب ایک پوڈکاسٹ میں مشیل اوباما نے سیاسی معاملات سے پیچھے ہٹنے اور اپنی شادی شدہ زندگی کے معاملات کے بارے میں افواہوں سے متعلق بات کی ہے۔

امریکا کی سابق خاتونِ اوّل مشیل اوباما نے عوام میں اور سیاسی تقریبات میں کم شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اپنی فلاح و بہتری پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔

پوڈکاسٹ میں طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مشیل اوباما نے 8 سال قبل وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا میری بیٹیاں بڑی ہو چکی ہیں، انہیں اپنی ترجیحات اور معاملات پر توجہ دینے کی آزادی ملی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات