28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی خاتون شادی کرنے کیلئے بھارتی گاؤں پہنچ گئی

امریکی خاتون شادی کرنے کیلئے بھارتی گاؤں پہنچ گئی


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

امریکی خاتون محبت کی شادی کرنے کے لیے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے گاؤں پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون جیکولین فاریرو ایک فوٹوگرافر ہیں، ان کو چندن نامی شخص سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے محبت ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون بھارتی شخص کی سادگی سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔

ان دونوں کی پہلی بات چیت کے بعد محبت تک کا سفر 14 ماہ میں مکمل ہوا اور اب یہ دونوں شادی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

امریکی خاتون کے مطابق چندن عیسائی ہے، جسے شادی کے لیے والدہ کی رضامندی بھی حاصل ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میں لڑکے سے عمر میں 9 سال بڑی ہوں، لوگ ہمارے تعلقات کو لے کر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات