33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومخاص رپورٹخوشخبری، اب پاکستانی 5 سال کا امارات کا ویزا حاصل کر سکیں...

خوشخبری، اب پاکستانی 5 سال کا امارات کا ویزا حاصل کر سکیں گے


پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آ گئی، متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے میں درپیش مسائل حل ہو گئے۔

اب پاکستانی 5 سال کا متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔

کامران ٹیسوری نے صوبے اور بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی کا شکریہ ادا کیا۔

حماد عبید الزبی نے بتایا کہ ویزے کے مسائل حل ہو گئے ہیں اب پاکستانی 5  سال کا ویزا لے سکتے ہیں۔

اُنہوں نے گورنر سندھ کو کراچی میں قائم ویزا سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔

حماد عبید الزبی نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے لائقِ تحسین ہیں۔

اُنہوں نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات