40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلیم خان 6 ماہ تک سلمان خان سے ناراض کیوں رہے؟

سلیم خان 6 ماہ تک سلمان خان سے ناراض کیوں رہے؟


— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہوں نے اپنے بڑے بیٹے، اداکار سلمان خان سے 6 ماہ تک بات نہیں کی تھی۔

سلیم خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سلمان خان کو بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ ڈانٹ پڑی۔

اُنہوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنے رشتے کے مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میں نے 6 ماہ تک سلمان سے بات نہیں کی تھی۔

سلیم خان نے بتایا کہ جب بھی سلمان خان کوئی ایسا کام کرتے تھے جو مجھے پسند نہ ہو یا پھر کوئی غلطی کرتے تھے تو میں ان سے بات کرنا بند کر دیتا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب سلمان خان کو اپنی غلطی کا احساس ہو جاتا تھا اور وہ معافی مانگ لیتے تھے تو پھر بات چیت دوبارہ شروع ہوتی تھی۔

سلیم خان نے یہ بھی بتایا کہ میں بچپن میں اپنے والد سے اتنا ڈرتا تھا کہ گھر میں ان کے قدموں کی آواز سن کر ہی بالکل سیدھا ہو جاتا تھا اس لیے میں نے اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات