29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںلاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 ختم

لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 ختم


—فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کی جانب سے  لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 ختم کر دی گئیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 احتساب عدالتوں کو دیگر عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت 1 کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل جبکہ احتساب عدالت 8 کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل 3 لاہور میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسی طرح احتساب عدالت 3 کو اسپشل کورٹ کسٹم ملتان جبکہ احتساب عدالت 6 کو اسپیشل کورٹ کسٹم لاہور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت 7 کو اسپیشل کورٹ سنٹرل گجرات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات