31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومقومی خبریںعلی امین گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کی جائیں: عاطف خان

علی امین گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کی جائیں: عاطف خان


عاطف خان—فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عاطف خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عاطف خان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کے بعض پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف بیان کے ردِ عمل میں کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، ہمیں بھی حق حاصل ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بیان کا جواب دیں۔

عاطف خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے بیانات سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تحریکِ کو نقصان پہنچے گا، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور فردوس شمیم نقوی کی جانب سے پارٹی کے متعلقہ رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ردِ عمل نہ دینے کی گزارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور فردوس شمیم نقوی کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے مذکورہ معاملہ بانیٔ پی ٹی آئی کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات