26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشہریار منور اور ماہین صدیقی کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی؟

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی لو اسٹوری کیسے شروع ہوئی؟


— فائل فوٹو

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اہلیہ و اداکارہ ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات کا دلچسپ احوال مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ یوں تو ماہین سے 4 یا 5 سال پہلے ہدایت کار عاصم رضا کے گھر پر ملاقات ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ہم بس دوست تھے۔

اداکار کے مطابق محبت کی اصل داستان تقریباً ڈیرھ برس قبل اس وقت شروع ہوئی جب ایک سنڈے ان دونوں کی ملاقات کافی پر ہوئی۔

انہوں نے بتایا ماہین صدیقی کے ساتھ ناشتے پر ہونے والی ملاقات کب ڈنر میں تبدیل ہوئی پتہ ہی نہیں چلا۔

ان کا کہنا ہے کہ صبح سے شام، تقریباً 8 سے 9 گھنٹے کا وقت اتنی جلدی گزر گیا کہ معلوم ہی نہیں چلا، تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ ماہین وہی ہیں جن کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

شہریار منور نے ایک زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ اگر میں اس روز سنڈے کو کافی کے لیے نہ جاتا تو میری شادی ماہین سے نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ اس کافی ڈیٹ کے بعد میں نے جلد ہی ماہین کو اپنے والدین سے ملوایا اور پھر ڈیڑھ سال بعد ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات