29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومقومی خبریںسلاخیں توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان دوبارہ گرفتار

سلاخیں توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان دوبارہ گرفتار


— فائل فوٹو

بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے ساتوں ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے مزید 4 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان سلاخیں توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ 4 مفرور ملزمان کی تلاش جاری تھی، جنہیں اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات