25 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیوزی لینڈ سے سیریز میں شکست، کپتان محمد رضوان نے کیا وجہ...

نیوزی لینڈ سے سیریز میں شکست، کپتان محمد رضوان نے کیا وجہ بتائی؟


— فائل فوٹو

ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد بیان سامنے آگیا۔

آج نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔

میچ کے بعد ہیملٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں، ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے، کیوی بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

محمد رضوان نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں، کچھ عرصے سے ہم میچ کے اہم مواقع ضائع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی مایوس کُن رہی، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات