30 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ


فائل فوٹو

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیملٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان خان، محمد علی، عرفان نیازی اور نسیم شاہ کو پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔

امام الحق، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سفیان مقیم پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے اہم بیٹر مارک چیپمین ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات