29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںمبینہ مقابلہ، 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک

مبینہ مقابلہ، 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک


بہاولپور میں نادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر 10 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ریکوری کے بعد واپس تھانے لایا جا رہا تھا کہ ان پر ان کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے۔

چاروں ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات