34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی، ٹرمپ

جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی، ٹرمپ


فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاہدہ نہیں کرتا تو ایران پر پہلے کی طرح سیکنڈری ٹیرف عائد کروں گا۔ 

امریکی میڈیا کو گزشتہ روز دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت سے انکار کو جاری رکھا تو اس کے بہت برے نتائج ہوں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں (ایران کو) حال ہی میں خط بھیجا اور کہا تھا کہ آپ کو کوئی ایک فیصلہ کرنا ہوگا یا تو مذاکرات کریں بصورت دیگر ایران کو برے نتائج بھگتنا ہوں گے اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات