34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومقومی خبریںپولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام


— فائل فوٹو

کرک سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ڈی پی او کرک سٹی پولیس  شہباز الہٰی نے بتایا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں بڑی تعداد میں اسلحے سمیت 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے پکڑے گئے اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار سے 32 پستول، 9 کلاشنکوفیں اور ریپیٹر سمیت ہزاروں گولیاں، 81 میگزین اور اسلحے کے پرزے برآمد  کیے ہیں۔

ڈی پی او شہباز الہٰی نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع اسمگل کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان اور اسلحہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، معاملے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات