37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشاہ سلمان کی عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد

شاہ سلمان کی عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد


فائل فوٹو

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان میں لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ادھر ریاض میں وزارت اسلامی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں عید کی نماز کے لیے 15 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے۔

وزارت اسلامی امور کے مطابق عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات