27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹآئمہ بیگ نے عرصہ دراز بعد نئی ویڈیو شیئر کر دی

آئمہ بیگ نے عرصہ دراز بعد نئی ویڈیو شیئر کر دی


—فائل فوٹو 

پاکستانی نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے عرصۂ دراز کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اپنی آواز کا جادو جگاتی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں انہیں امریکی گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ اریانا گرانڈے کا گانا ’وی کانٹ بی فرینڈز‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ بہت زیادہ سوچے بغیر پوسٹ کر دی، اگر آپ سن رہے ہیں تو براہِ کرم اپنے ہیڈ فون لگانا نہ بھولیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 6.6 ملین فالوورز رکھنے والی آئمہ بیگ کی اس ویڈیو پر ان کے مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کی نئی ویڈیو پر خوشی کا ظہار کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات