33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوپہلا ون ڈے: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز...

پہلا ون ڈے: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گرگئیں


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے تحت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔

میزبان ٹیم کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور  ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات