34 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے وین اور رکشے...

اسلام آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے وین اور رکشے میں سوار 4 جاں بحق، 4 زخمی


اسلام آباد میں آئی جے پی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے وین اور ركشے میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں زد میں آئیں۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباداور چیف ٹریفک آفیسر جائےحادثہ پر پہنچے۔حادثے میں 4 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوئے تھے، جاں بحق افراد میں 3 مرد، ایک 15 سال کی لڑکی شامل ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشے کے اوپر گرگیا، حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات