34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمینیسوٹا کی بلی پگسلے کا لمبی دم کا عالمی ریکارڈ

مینیسوٹا کی بلی پگسلے کا لمبی دم کا عالمی ریکارڈ


تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ

امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ایک پالتو بلی پگسلے کو گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے، کیونکہ اس کی دم کی لمبائی 18.5 انچ ہے۔

 یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ ہے جس نے پگسلے کو عالمی شہرت دلا دی ہے۔

پگسلے کی مالکن امانڈا کیمرون نے بتایا ہے کہ ہمارے خاندان کی یہ 2 سالہ بلی شروع سے ہی لمبی دم رکھتی تھی۔ 

پہلی بار جب پگسلے کو جانوروں کے کلینک لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بھی اس کی غیر معمولی لمبی دم پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔

تقریباً 6 ماہ بعد ڈاکٹر نے دوبارہ پگسلے کی دم کا ذکر کیا، جس سے امانڈا کے بچوں کو یہ تجسس ہوا کہ آیا یہ دنیا کی سب سے لمبی بلی کی دم ہے یا نہیں، اس کے بعد انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں تحقیق کی اور بالآخر اس ریکارڈ کو حاصل کر لیا۔

امانڈا نے بتایا کہ پگسلے ایک دوستانہ اور پرسکون بلی ہے، ہر کوئی اس کے ساتھ کھیلنا پسند کرتا ہے اور اس کی نرم طبیعت سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

پگسلے کی لمبی دم اور منفرد شخصیت کی وجہ سے اسے ناصرف اپنے علاقے بلکہ پوری دنیا میں شہرت ملی ہے۔

یہ بلی اب ایک مقامی ہیرو کے طور پر جانی جاتی ہے اور جہاں بھی جاتی ہے، لوگ اس کے ساتھ تصاویر بنوانے اور کھیلنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات