34 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹرجب بٹ ہم آپ کے ساتھ ہیں، ٹینشن نہ لیں: ڈکی بھائی

رجب بٹ ہم آپ کے ساتھ ہیں، ٹینشن نہ لیں: ڈکی بھائی


پاکستان ڈیجیٹل کانٹینٹ کے نامور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے رجب بٹ کے حالیہ تنازع پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈکی بھائی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے ہیں۔

سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے جہاں مختلف موضوعات پر بات کی ہے وہیں رجب بٹ کے نئے پرفیوم 295 سے متعلق تنازع پر پوچھے گئے سوال کا بھی جواب دیا ہے۔

ڈکی بھائی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رجب بٹ پر لگائے گائے الزامات بے بنیاد ہیں، رجب نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں ملک سے باہر جانا پڑے، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انہوں نے اسلام کے خلاف کوئی بات کی ہے۔

ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ سب نے اٹھ کر ان پر الزام لگا دیا اور سزا سنادی، سزا بھی وہ کہ سیدھا قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں۔

یوٹیوبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید کہا کہ یہ سب جعلی الزامات ہیں اور اسلام کارڈ کھیلا جا رہا ہے، اسلام میں صرف نرمی کی تعلیم دی گئی ہے، تشدد پسندانہ رویے اختیار کرنے کا نہیں کہا گیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری کے آخر میں رجب بٹ کے لیے دعا مانگتے ہوئے کہا کہ رجب بھائی ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ ٹینشن نہ لیں، اللّٰہ نہ کرے کے ایسا وقت آئے کہ آپ کو ملک سے باہر رہنا پڑے یا ملک میں ڈر کر رہنا پڑے، اللّٰہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات