28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچڑیل یا کچھ اور؟ پُراسرار خاتون نے خوف پھیلا دیا

چڑیل یا کچھ اور؟ پُراسرار خاتون نے خوف پھیلا دیا


تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک پُراسرار خاتون نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس پُراسرار خاتون کی عجیب و غریب حرکت  سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چہرہ چھپائے اس خاتون نے نارنجی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور اس نے رات کے وقت کئی گھروں کی گھنٹیاں بجائیں اور پھر غائب ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ عورت کے گلی میں آتے ہی وہاں موجود جانور بھی عجیب و غریب آوازیں نکالنے لگے، وہاں موجود کتا اور  گائے خاتون کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔

چہرہ چھپا ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اس عورت کو پہچاننے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد انٹرنیٹ پر علاقے میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔

لوگوں نے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے خاتون کو چڑیل قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ چڑیل ہوتی تو اس ویڈیو میں نظر نہیں آتی، یہ کسی کی شرارت یا پرینک معلوم ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بڑھتی افواہوں اور خوف و ہراس اور حقیقیت جاننے کے لیے پولیس بھی میدان میں آ گئی۔

مقامی پولیس نے رات کے وقت علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے تاہم فی الحال اس حوالے سے پولیس کو اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے کچھ دن گزر چکے ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے مصدقہ کوئی چیز سامنے نہیں آ سکی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات