28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ،...

کراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی



کراچی:

قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت سی ٹی ڈی کے اعلی افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ حملہ کس مقصد سے کیا گیا۔

بم ڈسپوزل حکام کے مطابق حملے میں روسی ساختہ ار جی ڈی ون کا استعمال ہونے کے شواہد ملے، وقوعہ سے ملنے والے زرات  سے دستی بم کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

بی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دستی بم کا لیور نہیں مل سکا، روسی آر جی ڈی ون میں  64 گرام بارود کا استعمال کیا جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات