31 C
Lahore
Friday, July 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹملانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کیلئے پیش

ملانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کیلئے پیش


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔

میلانیا ٹرمپ کا مشہور کرسچین ڈیور ویڈنگ گاؤن جو جان گلیانو نے خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی شادی کے لیے ڈیزائن کیا تھا، اب نیلامی کے لیے پیش کیا جا چکا ہے لیکن یہ اب پہلے جیسا نظر نہیں آ رہا۔

یہ لباس 20 سال قبل ملانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کے موقع پر پہنا تھا، جس کی اصل قیمت 100,000 ڈالرز تھی اور اس کا وزن 60 پاؤنڈ تھا۔

ایک ای بے (eBay) سیلر نے اس لباس کی نیلامی کے لیے بولی 45,000 ڈالرز سے شروع کی ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بیچنے والے نے یہ لباس 2010ء میں 70,000 ڈالرز میں خریدا تھا تاکہ اپنی شادی میں پہن سکے۔

یہ مشہور گاؤن فروری 2005ء کے ووگ (Vogue) میگزین کے سرورق پر نمایاں کیا گیا تھا، جہاں ملانیا نے اسے پہن رکھا تھا۔

لباس کرسٹلز سے مزین تھا جو 500 گھنٹوں میں تیار ہوا تھا، مگر نیلامی میں پیش کردہ لباس کی موجودہ حالت ملانیا کے اصل لباس سے خاصی مختلف ہے۔

اصل لباس اسٹرپ لیس تھا، لیکن اب اس میں کندھوں پر فینسی اسٹریپس لگا دی گئی ہیں، بیڈنگ اور کڑھائی کے ساتھ ویسٹ بینڈ (waist sash) کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات