28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںکل یوم القدس ریلی کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا

کل یوم القدس ریلی کیلئے ٹریفک پلان سامنے آگیا


فوٹو فائل

کراچی میں کل یوم القدس ریلی نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہری ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں، تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے گرو مندر سے دائیں جانب سولجر بازار جاسکتے ہیں۔

پریڈی اسٹریٹ ریگل سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک موڑ اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ انکل سریا اور کوسٹ گارڈ سے ٹریفک کو سولجر بازار موڑ اور انکل سریا اور کوسٹ گارڈ سے ٹریفک کو نشتر روڈ بھی موڑ دیا جائے گا۔

داؤد پوتہ روڈ، لکی اسٹار سے آنے والے ٹریفک کو پریڈی چوک موڑدیاجائے گا، ٹریفک کو دائیں جانب صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی موڑ دیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات