34 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصر میں سیاحتی آبدوز ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک

مصر میں سیاحتی آبدوز ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک


مصر کے ساحل پر ایک سیاحتی آبدوز ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

یہ واقعہ 27 مارچ کو بحیرہ احمر کے مشہور سیاحتی مقام غردقہ مرینہ کے قریب پیش آیا جب ’سندباد‘ نامی آبدوز میں بچوں سمیت 40 سے زائد سیاح سوار تھے۔

حکام کے مطابق 29 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 روسی شہری بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبدوز مرجانی چٹان سے ٹکرانے کے بعد “ڈپریشرائزیشن” کا شکار ہوئی جس سے یہ 65 فٹ گہرائی میں ڈوب گئی۔

جائے حادثہ بھی ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ابھی تک حادثے کی اصل وجوہات کا تعین نہیں کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات