39 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانس کے صدر میکروں کی ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو، روس یوکرین...

فرانس کے صدر میکروں کی ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو، روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال


فائل فوٹو۔

فرانس کے صدر میکروں کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔ پیرس سے فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکروں نے صدر ٹرمپ سے روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر میکروں نے یوکرین پر پیرس اجلاس سے پہلے صدر ٹرمپ سے بات چیت کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر میکروں کی زیر صدارت آج یوکرین پر 30 ممالک کا پیرس اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں یوکرین کی فوجی حمایت مضبوط کرنے پر بات چیت ہوگی۔ 

پیرس اجلاس میں یوکرین امن معاہدے کے بعد اتحادیوں کی سیکیورٹی ضمانتوں پر بات ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات