37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کیلئے خوبصورتی ضروری نہیں: صائمہ قریشی

پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کیلئے خوبصورتی ضروری نہیں: صائمہ قریشی


اداکارہ صائمہ قریشی — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے خوبصورتی ضروری نہیں ہے۔

صائمہ قریشی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ فاطمہ ثریا بجیا نے آپ کو  ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش آپ کی خوبصورتی کی وجہ سے کی تھی؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں خوبصورت چہروں کو کامیابی نہیں ملتی بلکہ ان لوگوں کو کامیابی ملتی ہے جنہیں اداکاری آتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ خوبصورتی کی وجہ سے کسی کو اسکرین پر نظر آنے کا ایک موقع تو مل جائے گا لیکن اگر اسے کام نہیں آتا تو وہ صرف اپنی خوبصورتی کا کیا کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر چہرے کے تاثرات کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور اگر کوئی انسان اپنے جذبات کا اظہار ہی کرنا نہیں جانتا تو پھر اس کی خوبصورتی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات