31 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمیرے گھر میں دال زیادہ پانی ڈال کر بنائی جاتی تھی: شاہ...

میرے گھر میں دال زیادہ پانی ڈال کر بنائی جاتی تھی: شاہ رخ خان


بھارتی اداکار شاہ رخ خان — فائل فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دنوں سے نکل کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے تک کے تھکا دینے والے سفر کی داستان سنا دی۔

شاہ رخ خان کے سینئر اداکار انوپم کھیر کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل حالات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں جہاں سے آیا ہوں وہاں ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم 4 لوگ کھانا کھا سکیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت کسی کو بھی یہ علم نہیں تھا، نہ کسی نے سوچا تھا کہ میں اس مقام پر پہنچ جاؤں گا جہاں پر میں آج موجود ہوں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اگر مجھ جیسا عام سی شکل وصورت کا انسان اس مقام تک آ سکتا ہے تو کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ کے اپنے والدین سے بہت اچھے تعلقات تھے، ان کے والد تاج محمد خان پشاور سے ہندوستان آئے تھے، جب اداکار کی عمر صرف 15 سال تھی تو ان کے والد کا کینسر سے انتقال ہو گیا اور ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان بھی طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد 1990ء میں انتقال کر گئی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات