31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںصاحبزادہ فرحان نے ٹی20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنادیا

صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنادیا


نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران پشاور ریجن کے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنادیا ہے۔

قومی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے ایبٹ آباد ریجن کے خلاف سنچری اسکور کی، انہوں نے 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے بنائی۔

اس اننگز کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ کی 6 اننگز میں 588 رنز بنالیے ہیں، یوں انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا ہے۔

اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ صاحبزاد فرحان کے ہی نام تھا، انہوں نے پچھلے سیزن میں 12 اننگز میں 492 رنز بنائے تھے۔

صاحبزادہ فرحان نے ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا فخر زمان کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ 2022ء کے ایڈیشن میں 13 اننگز کھیل کر 588 رنز بنائے تھے ۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات