33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکار نے ڈیوڈ وارنر کو اپنے بیٹے جیسا کہہ دیا

بھارتی اداکار نے ڈیوڈ وارنر کو اپنے بیٹے جیسا کہہ دیا


بھارتی اداکار نے آسٹریلوی ٹیم کے سابق پلیئر اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ڈیوڈ وارنر کو اپنے بیٹے جیسا قرار دے دیا۔

ساؤتھ فلموں کے سینئر اداکار 68 سالہ راجند پرساد نے فلم رابن ہڈ میں ڈیوڈ وانر کی توہین کرنے کے بعد آنے والے ردعمل پر معذرت کرلی ہے۔

رابن ہڈ کی پری ریلیز ایونٹ پر راجندر ناتھ کے خود سے 30 سال چھوٹے ڈیوڈ وارنر پر کیے گئے تبصرے کو انٹرنیٹ صارفین نے توہین آمیز قرار دیا تو اداکار نے معذرت کرلی۔

سینئر اداکار نے ایک ویڈیو پیغام میں آسٹریلوی کھلاڑی سے متعلق اپنے تبصرے پر وضاحت بھی پیش کی اور کہا کہ میں نے ڈیوڈ وارنر سے متعلق جو کچھ بھی کہا وہ غیر ارادی تھا، ایونٹ کے دوران ہم سب آپس میں ہنسی مذاق کررہے تھے، میں نے وارنر سے کہہ دیا ہے کہ وہ تو میرے بچوں جیسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور وارنر ایونٹ سے قبل ایک دوسرے کے شعبوں پر مذاق کررہے تھے، اُس نے مجھے گلے لگایا تو میں نے کہا خود کو اداکار کے طور پر ثابت کرے تو اس نے جواباً کہا تم خود کو کرکٹر کے طور پر ثابت کرو۔

راجندر پرساد نے یہ بھی کہا کہ میں ڈیوڈوارنر سے محبت کرتا ہوں، مجھے اس کی کرکٹ پسند ہے اور اُسے ہماری فلمیں اور اداکاری مزہ دیتی ہیں، اگر میری حرکت سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت چاہتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات