27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج نے آسکر یافتہ فلسطینی ہدایتکار کو تشدد کے بعد رہا...

اسرائیلی فوج نے آسکر یافتہ فلسطینی ہدایتکار کو تشدد کے بعد رہا کر دیا


— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج نے آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی شریک ہدایت کار حمدان بلال کو رہا کر دیا۔

حمدان بلال کے وکیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے انہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی بستی کریات اربعہ کے تھانے میں رکھا تھا جہاں انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی شریک ہدایت کار کے بھائی نیمر کے مطابق حمدان بلال کو رہائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے شریک اسرائیلی ڈائریکٹر یوول ابراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کر کے اس حوالے سے اطلاع دی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی ہدایت کار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے سر اور پیٹ میں چوٹیں آئی ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس پر حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات