34 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں25 ویں رمضان کو مسجدِ اقصیٰ میں کتنے فلسطینی موجود تھے؟

25 ویں رمضان کو مسجدِ اقصیٰ میں کتنے فلسطینی موجود تھے؟


تصویر بشکریہ اے ایف پی

اسرائیلی پابندیاں فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے نہ روک سکیں۔

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ فلسطینیوں نے منگل کو 25 ویں رمضان پر مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ تراویح اور دیگر نمازیں ادا کیں۔

یروشلم کے وقف کے مطابق ان نمازیوں میں سے زیادہ تر یروشلم کے رہائشی اور اسرائیل کے فلسطینی شہری تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق علاوہ ازیں مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجی چوکیوں کی مدد سے یروشلم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات