28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومقومی خبریںڈائریکٹوریٹ آف سماجی بہبود پشاور کے پراجیکٹ ملازمین فارغ، نوٹس جاری

ڈائریکٹوریٹ آف سماجی بہبود پشاور کے پراجیکٹ ملازمین فارغ، نوٹس جاری


—فائل فوٹو 

ڈائریکٹوریٹ آف سماجی بہبود پشاور کی جانب سے پراجیکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچنے پر ان کے ملازمین کی خدمات کو ختم کر دیا گیا ہے۔

پراجیکٹس ملازمین کی مدتِ ملازمت 30 جون 2025ء کو ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والوں میں گریڈ 1 سے16 تک کے ملازمین شامل ہیں۔

مکمل ہونے والے پراجیکٹس کے 182 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پراجیکٹس کے ملازمین کی مدتِ ملازمت میں 2 دفعہ توسیع بھی دی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات