28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا


تصویر بشکریہ اے ایف پی

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

آکلینڈ میں آج پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ قومی ٹیم نے پورے 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز 105 اور سلمان آغا 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پلیئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے حسن نواز نے کہا کہ مجھے ٹیم منیجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا، کسی نے مجھے یہ نہیں کہا کہ آپ پہلے دو میچز میں دو مرتبہ آؤٹ ہوئے۔

حسن نواز نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران مجھ پر بالکل بھی دباؤ نہیں تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات