29 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو موقع ملے گا، اسد...

جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو موقع ملے گا، اسد شفیق


فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو موقع ملے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیق کا کہنا تھا کہ نئے پلیئرز کو ڈومیسٹک کی بنیاد پر موقع دیا گیا ہے، ہمارا کام ہے ڈومیسٹک کے لڑکوں کو مواقع فراہم کرنا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ 2026 کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنارہے ہیں، حسیب اللّٰہ کو آسٹریلیا میں موقع دیا تھا، انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے، وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ کو دوبارہ موقع دیں گے۔ 

انکا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر مشتاق کلہوڑو کو بھی دیکھ رہے ہیں، تمام پلیئرز ہمارے پلان میں ہیں، جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا اس کو موقع ملے گا، ٹی ٹوئنٹی میں رسک زیادہ ہوتا ہے اس لیے پلیئرز کو مواقع دینے ہوتے ہیں۔

اسد شفیق نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی کو مکمل چانس ملے، ایسا نہیں ہوگا کہ ان پلیئرز کو ایک سیریز کی ناکامی پر باہر کردیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات