29 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںپی ایس ایل 10 کی ٹرافی لومینارا فیصل آباد پہنچ گئی

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی لومینارا فیصل آباد پہنچ گئی


فوٹو: پی ایس ایل/ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹرافی لومینارا فیصل آباد پہنچ گئی، زرعی یونیورسٹی، چوک گھنٹہ گھر میں ٹرافی کی رونمائی اور فوٹو شوٹ کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ٹرافی لومینارا کراچی، لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں کا سفر کرنے کے بعد جمعرات کو فیصل آباد پہنچی، جہاں اس کی نمائش زرعی یونیورسٹی میں کی گئی۔

اس موقع پر طلبا و طالبات نے ٹرافی کا پُرجوش استقبال کیا اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں، جس کے بعد ٹرافی کو چوک گھنٹہ گھر میں نمائش کیلئے رکھا گیا۔

شہریوں کی جانب سے جوش و جذبہ کا اظہار کیا گیا، اُنہوں نے ٹرافی کی تصاویر اور سیلفیاں بنائیں، پی سی بی کی جانب سے ٹرافی کا فوٹو شوٹ بھی کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات