27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے،...

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا


سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے الزام لگایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں باسی کھانا دیا جاتا ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے  ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مرضی کا کھانا ملنے کی بات سچ ثابت ہوئی تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیں گے۔

 پروگرام میں شریک وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نےحامد رضا کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف مرضی کا کھانا میسر ہے بلکہ انہیں جیل میں ورزش کا سامان، کتابیں اور ٹی وی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات