32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعاطف اسلم کی نئی نعت فاصلوں کو تکلف ریلیز

عاطف اسلم کی نئی نعت فاصلوں کو تکلف ریلیز


عاطف اسلم نے نئی نعت فاصلوں کو تکلف ریلیز کر کے رمضان میں عقیدت کا نذرانہ پیش کر دیا۔

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ایک بار پھر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی پر سوز آواز کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں، اس بار انہوں نے نعتیہ کلام فاصلوں کو تکلف پیش کیا ہے، جو مدینہ منورہ کی زیارت اور روضۂ رسول ﷺ کی عقیدت کو بیان کرتی ہے۔

 عاطف اسلم اس سے قبل بھی رمضان کے موقع پر کئی مشہور حمدیہ کلام اور نعتیں پیش کر چکے ہیں۔

عاطف اسلم کی تازہ ترین نعت محبت، عقیدت اور روحانی جذبات کی ترجمانی کرتی ہے۔

 عاطف اسلم کی پڑھی گئی سابقہ نعتوں اور حمدیہ کلام کو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے پسند کیا، تاجدارِ حرم یوٹیوب پر ملینز میں ویوز حاصل کر چکی ہے اور  وہی خدا ہے کو بھی بے حد سراہا گیا تھا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کی آواز میں فاصلوں کو تکلف بھی روحانی سرشاری کا باعث بنے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات