32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچار شادیوں کے دانش تیمور کے بیان پر عائزہ خان کا ردِعمل...

چار شادیوں کے دانش تیمور کے بیان پر عائزہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیا


—فائل فوٹوز 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان دانش تیمور کا اسلام میں 4 شادیاں کرنے کی اجازت سے متعلق بیان اور اس میں لفظ ’فی الحال‘ کے اضافے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین دانش تیمور کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی دانش تیمور کے خلاف بول اٹھی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار دانش تیمور نے سخت تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اس معاملے پر اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگ لی ہے۔

دانش تیمور نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ناراض ہیں، کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ خان کی بے عزتی کی ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں، میں عام طور پر ’فی الحال‘ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتا ہوں اور اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ میں اس وقت کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہا، میں ہمیشہ حال میں جیتا ہوں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتا کیونکہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے۔

دانش تیمور نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میں نے غلطی سے یہ لفظ مولانا صاحب کے ساتھ گفتگو کے دوران استعمال کیا، لیکن اگر آپ سب کو میری اس بات سے تکلیف پہنچی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔

دانش تیمور کی اس ویڈیو پیغام کے کمنٹ باکس میں اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

عائزہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دانش تیمور کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ اللّٰہ ہم دونوں کو ہمیشہ ایک ساتھ رکھے، میں تم سے محبت کرتی ہوں۔

چار شادیوں کے دانش تیمور کے بیان پر عائزہ خان کا ردِعمل سامنے آ گیا

دوسری جانب دانش تیمور کے وضاحت اور معافی پر مبنی ویڈیو بیان پر ان کے مداح و سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

عائزہ خان نے اس صورتحال میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دانش تیمور اور اپنے بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے دانش تیمور سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ نے اپنی فیملی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اس پر ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ گانے کا استعمال کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات