28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںدہشتگرد گروپوں کا افغان سر زمین کا استعمال تعلقات میں بڑی رکاوٹ...

دہشتگرد گروپوں کا افغان سر زمین کا استعمال تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہے: اسحاق ڈار


—فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں خصوصا ٹی ٹی پی کا افغان سر زمین کا استعمال ہمارے باہمی تعلقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں  تحریری جواب جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کر رہا ہے۔

انہوں نے جواب میں بتایا کہ بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امن اور بات چیت آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعلقات میں مشکلات کے باوجود پاکستان نے ذمے داری سے کام جاری رکھا، لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

جواب میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر  2024ء میں کرتارپور راہداری معاہدے کی مزید 5 سال کے لیے تجدید کی گئی۔

وزیر خارجہ اور ڈپٹی پرائم منسٹر نے جمع کروائے جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کی ہماری تمام کوششوں کا اب تک افغانستان سے کوئی نتیجہ خیز جواب نہیں ملا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات