33 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہریتھک روشن نے خود کو باتھ روم میں کیوں بند کیا تھا؟

ہریتھک روشن نے خود کو باتھ روم میں کیوں بند کیا تھا؟


اداکار ہریتھک روشن — فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے بیٹے اداکار ہریتھک روشن کو بولنے میں دشواری کا سامنا رہا ہے۔

راکیش روشن نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران ہریتھک روشن کی بیماری کے بارے میں تفصیل سے بات کی جس کی وجہ سے اُنہیں ماضی میں بولنے میں دشواری کا سامنا رہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے یہ دیکھ کر برا لگتا تھا کہ میرا بیٹا جو پڑھا لکھا اور بہت ذہین ہے، وہ بہت سی باتیں کہنا چاہتا تھا لیکن بولتے ہوئے ہکلانے کی وجہ سے کہہ نہیں پاتا تھا۔

بھارتی ہدایت کار نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار جب وہ دبئی میں تھا اور صرف یہ کہنا چاہتا تھا کہ ’Thank you Dubai‘ لیکن ’Thank you D‘ پر اٹک جاتا تھا جس کے بعد اس نے ’Thank you Dubai‘ بولنا سیکھنے کے لیے خود کو باتھ روم میں بند کر لیا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ سب دیکھ کر مجھے برا لگتا تھا کہ وہ اتنا ترقی پسند آدمی ہے لیکن کوئی چیز اسے روک رہی ہے۔

راکیش روشن نے بتایا کہ ہریتھک نے اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی، وہ روز صبح اٹھ کر ایک گھنٹہ انگریزی، ہندی اور اردو کے اخبار پڑھتا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات