32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف مذاکرات میں کامیابی کے اثرات، 973 پوائنٹس...

اسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف مذاکرات میں کامیابی کے اثرات، 973 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات اور سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل ہو نے کی خبروں کے مثبت اثرات،بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا رحجان برقرار، کے ایس ای 100 انڈیکس 973 پوائنٹس کے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،49.22 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں88ارب 46کروڑ 10لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 21.07فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل ہو جانے کی امید پر سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست سرگرمی دیکھنے میں آرہی ہے ،بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز پر اگرچہ منافع کی خاطر فروخت سے انڈیکس میں 119پوائنٹس تک کی کمی بھی دیکھنے میں آئی لیکن جلد ہی آئل اینڈ گیس،بینکنگ اور دیگر سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو ئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات