33 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیمپئنز ٹرافی، پی سی بی کو کسی مالی نقصان کا سامنا نہیں...

چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی کو کسی مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا


— فائل فوٹو بشکریہ کرک انفو

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام اخراجات کیے، اس ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی نے 70 ملین ڈالرز کا بجٹ رکھا تھا اور اسی بجٹ سے آئی سی سی نے تمام اخراجات کیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو 6 ملین ڈالرز ہوسٹ فیس ملی، یہ فیس ہر میزبان ملک کو ملتی ہے اور میزبان ایونٹ کے اس میں سے اخراجات نہیں کرتا، جبکہ گیٹ منی بھی میزبان ملک کے حصے میں آتی ہے، تاہم اس کا کام مکمل ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والے 5 میچز کی ہوسٹنگ کا معاملہ بھی مکمل ہونا باقی ہے، تمام معاملات مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کو مالی طور پر علم ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضرورت محسوس کی تھی، پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد پر اپ گریڈیشن کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن کے بجٹ کی منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ نے دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات