22 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ

عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ


عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ منظر عام پر آ گئے۔

مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پہلی بار عوامی سطح پر ایک ساتھ نظر آئے، عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر  بنگلورو کی رہائشی گوری سپراٹ کو میڈیا سے متعارف کرایا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کو ممبئی کے ایکسَل آفس سے باہر نکلتے دیکھا گیا، وائرل ویڈیو میں عامر خان عمارت سے باہر آ کر پاپارازی کو سلام کرتے دکھائی دیے، وہ صبر کے ساتھ گوری کے باہر آنے کا انتظار کرتے رہے، جیسے ہی وہ باہر آئیں، عامر نے انہیں گاڑی تک پہنچایا، گوری نے بظاہر کیمروں سے گریز کیا اور جلدی سے گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گوری نے اپنے پارٹنر میں مطلوبہ خصوصیات اور عامر کو منتخب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایک مہربان، شریف اور خیال رکھنے والے شخص کی تلاش میں تھی، اس پر عامر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اور ان تمام خوبیوں کے بعد تمہیں میں ملا؟

لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق گوری اس وقت ممبئی میں بی بلنٹ سیلون چلا رہی ہیں، وہ ایک 6 سالہ بچے کی ماں بھی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات