32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی...

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی


— فائل فوٹو

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے مطابق یہ رقم موسمیاتی تبدیلی سے متاثر غریب کاشت کاروں کے لیے ہو گی، اس رقم سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ افراد کو چھوٹے قرضے دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی اعلامیے کے مطابق اس رقم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ افراد کی آمدن بڑھانا ہے، یہ رقم عالمی بینک کے 10سالہ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق منصوبہ چھوٹے کاروباروں اور دیہی علاقوں میں مالیاتی شمولیت بڑھانے میں مدد دے گا۔

ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق مائیکرو فنانس غریب طبقے کی مالی مدد کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، اس منصوبے سے 10 لاکھ خواتین سمیت 18.9 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 54 منصوبے جاری ہیں، پاکستان میں عالمی بینک کی کُل سرمایہ کاری 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات