16 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومقومی خبریںدنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے


دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔

بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا، اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔

نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم نصیر سومرو کےا ہلخانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کو اپنی جوار رحمت اور اعلیٰ مقام مرحمت فرمانے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات