31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومقومی خبریںبلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خاتون جاں...

بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خاتون جاں بحق


بلدیہ ٹاؤن کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مدینہ کالونی کے مقامی پارک میں یو سی چیئرمین اور دیگر مخیر حضرات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جارہا تھا۔

بھگدڑ مچنے سے کچھ خواتین گر گئیں جو کچلی گئیں، ان میں سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی عمر 20 سے 25 برس کے درمیان بتائی جارہی ہے، جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔

حکام کے مطابق راشن تقسیم کےلیے پولیس سے اجازت نامہ بھی حاصل کیا گیا تھا، راشن کی تقسیم یوسی چیئرمین اور مخیرحضرات کی جانب سے کی جا رہی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات